السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
کیا عورت کے لیے جائز ہے کہ گھر میں وہ جو کھانا وغیرہ تیار کرتی ہے اس پر وہ شوہر سے عوض طلب کرے؟
وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
عورت (بیوی) پر واجب ہے کہ وہ عرف کے مطابق گھر کے سب کام بلا عوض سر انجام دے۔ کیونکہ معاشرے میں معلوم و معروف امور کی انجام دہی کا معاملہ ایسے ہی ہے گویا اس کی شرط کی گئی ہے۔ اور ہمارے علاقوں میں معلوما و معروف امور کی انجام دہی کا معاملہ ایسے ہی ہے گویا اس کی شرط کی گئی ہے۔ اور ہمارے علاقوں میں یہ معلوم و معروف ہے کہ گھروں میں کھانا پکانا وغیرہ عورتوں ہی کے ذمے ہوتا ہے، اور یہ کام اس کی ذمہ داری ہیں اور اس پر واجب ہیں۔
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب