سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(624) والد کی موجودگی میں بھائی بن سکتا ہے؟

  • 18231
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-02
  • مشاہدات : 891

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

ایک عورت کی شادی اس کے بھائی نے کر دی، اور باپ نے بھی بعد میں اس پر اپنی رضامندی کا اظہار کیا، تو نکاح کی تصحیح کے لیے کیا کیا جائے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

 اگر کسی بھائی نے اپنے والد کی وکالت کے بغیر اپنی بہن کی شادی کر دی ہو تو یہ نکاح صحیح نہیں ہے، خواہ بعد میں باپ نے اپنی رضا مندی کا اظہار کر بھی دیا ہو۔ اب اس نکاح کی تصحیح اس طرح ہو گی کہ اس کا باپ خود اس کا عقد جدید کرے یا اپنی طرف سے وکیل بنائے خواہ اسی بھائی کو ہی وکیل بنا دے۔

    ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

احکام و مسائل، خواتین کا انسائیکلوپیڈیا

صفحہ نمبر 440

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ