السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
اگر لڑکی یوں کہے کہ اگر میرا یہ ولی راضی ہے تو میں بھی راضی ہوں، تو کیا یہ صحیح ہے؟
وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
ہاں، اگر لڑکی یہ بات کہنے کے بعد بھی راضی رہے اور اپنی اس بات (رضا مندی) سے پھرے نہیں تو ٹھیک ہے۔ کیونکہ اصل اعتبار اس کی اپنی رضامندی کا ہے، بالخصوص ولی جب باپ کے علاوہ کوئی اور ہو۔
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب