سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(611) بیوہ کا اس کی مرضی کے بغیر نکاح کرنا

  • 18218
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-03
  • مشاہدات : 547

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

ایک لڑکی جو پہلے نکاح سے بیوہ ہو چکی ہے، اور اب اس کا والد اس کی مرضی کے بغیر اس کی شادی کرنا چاہتا ہے۔ اس بارے میں وضاحت فرمائیں۔


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

اگر صورت حال یہی ہو جو آپ نے ذکر کی ہے تو اس کا یہ دوسرا نکاح صحیح ہیں ہے، کیونکہ نکاح صحیح ہونے کی شرطوں میں سے ایک اہم شرط یہ بھی ہے کہ میاں بیوی راضی ہوں، اور بالخصوص بیوی بیٹی جب اس کی عمر نو سال سے زیادہ ہو تو اس کا باپ اس پر اس مسئلہ میں جبر نہیں کر سکتا ہے۔ اس میں یہی ایک قول ہے۔

    ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

احکام و مسائل، خواتین کا انسائیکلوپیڈیا

صفحہ نمبر 436

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ