سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(604) شادی کرنے میں وعدہ خلافی کرنا

  • 18211
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 639

سوال

(604) شادی کرنے میں وعدہ خلافی کرنا

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

لڑکی والوں نے ایک شخص سے وعدہ کیا کہ وہ اس سے شادی کر دیں گے مگر وہ آدمی سفر پر گیا تو ان لوگوں نے لڑکی کی شادی کسی اور سے کر دی؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

یہ مسئلہ کہ ایک نوجوان نے اپنی چچا زاد سے نکاح کا پیغام دیا، پھر وہ خود سفر پر روانہ ہو گیا، اور جب یہ مدت لمبی ہو گئی تو لڑکی کے بھائیوں نے اس کی دوسری جگہ شادی کر دی۔ صورت واقعہ ایسی ہی ہو جیسے کہ ذکر کی گئی ہے تو چاہئے تھا کہ وہ لوگ اس پیغام دینے والے کے ساتھ کوئی مفاہمت کرتے، تاکہ وہ جلدی آ جاتا اور شادی کر دی جاتی یا اگر اسے واپسی میں دیر ہوتی تو یہ لوگ معذور ہوتے۔ لیکن اس واقعہ میں محض پیغام ہی دیا گیا تھا اور عقد نہیں ہوا تھا، اور وعدہ کیا گیا تھا کہ جب وہ واپس آئے تو شادی کر دیں گے، تو جب واپسی میں تاخیر ہو گئی اور اس لڑکی کی رضامندی سے دوسرے سے نکاح کر دیا گیا تو یہ نکاح صحیح ہے۔ لڑکی والوں پر اس سے زیادہ اور کچھ نہیں ہے کہ اگر انہیں کوئی مہر وغیرہ پیشگی دیا گیا تھا تو وہ واپس کر دیں۔

    ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

احکام و مسائل، خواتین کا انسائیکلوپیڈیا

صفحہ نمبر 432

محدث فتویٰ

تبصرے