السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
اگر کسی کو عید کے روز (دس ذوالحجہ کو) طواف افاضہ کرنے میں دیر ہو جائے اور تاخیر سے منیٰ میں پہنچے، مثلا رات کے ایک بجے کے بعد، تو کیا اس پر کوئی دم فدیہ وغیرہ ہو گا؟
وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
میں اس پر کوئی دم فدیہ وغیرہ نہیں پاتا۔ اور اصل یہ ہے جہاں دلیل نہ ہو وہاں کوئی وجوب نہیں ہوتا ہے، اور اس مسئلے میں کوئی دلیل نہیں۔
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب