سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(592) حالت احرام میں عورت کے لیے سونا پہننا

  • 18199
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 801

سوال

(592) حالت احرام میں عورت کے لیے سونا پہننا

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

حالت احرام میں عورت کے لیے سونا پہننا کیسا ہےمثلا انگوٹھیاں وغیرہ کہ اکثر حالات میں یہ غیر محرم کے لیے ظاہر بھی ہوتی ہیں؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

جائز ہے کہ عورت حالت احرام میں سونا وغیرہ پہن سکتی ہے، بشرطیکہ حد اسراف میں داخل نہ ہو، انگوٹھیاں ہوں یا کنگن وغیرہ۔ لیکن اس پر لازم ہے کہ اسے اجنبیوں سے چھپائے تاکہ کسی فتنے کا باعث نہ بنے۔

    ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

 

احکام و مسائل، خواتین کا انسائیکلوپیڈیا

صفحہ نمبر 415

محدث فتویٰ

تبصرے