سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(590) پہلے حج یا بیٹی کے کپڑے؟

  • 18197
  • تاریخ اشاعت : 2024-04-26
  • مشاہدات : 599

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

ایک عورت کے پاس ایک ہزار درہم ہیں، اور اس کی نیت یہ ہے کہ اس رقم سے اپنی بیٹی کو کپڑے خرید کر دے۔ کیا یہ افضل ہے کہ اسے کپڑے لے دیے جائیں یا وہ اس سے حج کرے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

ہاں جب یہ رقم ایک ہزار درہم ہے، تو اس سے حج کرنا چاہئے، اور جو باقی بچے، اگر چاہے تو بیٹی کی شادی کر دے، کیونکہ حج ایک لازمی فریضہ ہے، بشرطیکہ اس کا ولی اس مال سے بیت اللہ تک پہنچنے کی استطاعت رکھتا ہو۔

    ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

 

احکام و مسائل، خواتین کا انسائیکلوپیڈیا

صفحہ نمبر 414

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ