السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
میری والدہ کی عمر ستر سال کے قریب ہے اور وہ ٹیکسی وغیرہ پر تھوڑا سا سفر بھی نہیں کر سکتی ہیں۔ دوسران سفر میں وہ بے ہوش سی ہو جاتی ہیں، کہ انہوں نے فریضہ حج ادا نہیں کیا ہے۔ تو کیا میرے لیے جائز ہے کہ میں اپنے مال سے ان کی طرف سے حج کروں؟ اور میں ان کا اکلوتا بیٹا ہوں۔
وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
اگر صورت حال ایسے ہی ہے جیسے کہ بیان کی گئی ہے تو آپ کے لیے جائز ہے کہ اپنی والدہ کی طرف سے اپنے مال سے حج کریں یا کروائیں۔ بلکہ والدہ کے لیے نیکی اور ان کے ساتھ احسان کے پیش نظر آپ کے لیے یہ عمل بڑا تاکیدی ہے، کیونکہ وہ خود حج کر نہیں سکتی، اور اس حالت میں نیابت حج بالکل جائز ہے۔
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب