السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
میری والدہ سات حج کر چکی ہیں، کیا میں (بحیثیت بیٹی) ان کی طرف اور حج کر سکتی ہوں؟
وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
ہاں آپ کے لیے جائز ہے کہ آپ اپنی والدہ کی طرف سے آٹھواں یا اس سے زائد حج کر سکتی ہیں۔ اور یہ اس کے لیے ایک بڑی نیکی ہے اور آپ کے لیے بھی بڑا اجر ہے بشرطیکہ آپ کے پہلے اپنا حج کر چکی ہوں۔ میں اللہ عزوجل سے دعاگو ہوں کہ مجھے اور آپ کو دین کی کما حقہ سمجھ اور اس پر ثابت قدمی عنایت فرمائے۔
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب