السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
کیا میری والدہ کے لیے جائز ہے کہ میرے والد (یعنی اپنے شوہر) کی طرف سے حج کرے؟ خیال رہے کہ میری والدہ اپنا فرض حج کر چکی ہے۔
وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
جب آپ کی والدہ اپنا فریضہ حج ادا کر چکی ہیں تو کوئی حرج نہیں کہ وہ آپ کے والد کی طرف سے حج کریں۔ ([1])
[1] ظاہر ہے کہ حج بدل فرض اسی صورت میں ممکن ہے جب اصل فرد وفات پاگیا ہو یا حیات ہو اور ادائیگی سے عاجز ہو۔اور نفلی میں بعض نے رخصت دی ہے۔فتویٰ آگے آ رہا ہے۔
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب