سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(577) عورت کا عوض لے کر میت کی طرف سے حج کرنا

  • 18184
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 772

سوال

(577) عورت کا عوض لے کر میت کی طرف سے حج کرنا

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

ایک عورت ایک میت کی طرف سے عوض لے کر حج کرنا چاہتی ہے، تو کیا یہ جائز ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

جائز ہے، وہ حج کر سکتی ہے، اور امام ابوحنیفہ رحمہ اللہ کا یہی مذہب ہے۔ اور یہ خاتون جو حج کرنے جا رہی ہے اگر اس کی نیت حج کرنا اور میت کو نفع پہنچانا ہے، تب تو صحیح ہے اور اس کے لیے اجروثواب بھی ہے، لیکن اگر اس کی نیت صرف پیسے بٹورنا ہی ہو تو اس کا آخرت میں کوئی حصہ نہیں۔

    ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

 

احکام و مسائل، خواتین کا انسائیکلوپیڈیا

صفحہ نمبر 409

محدث فتویٰ

تبصرے