السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
جس عورت کو عرفہ کے دن ایام شروع ہو جائیں، وہ کیا کرے؟
وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
جس عورت کو عرفہ کے روز ایام مخصوصہ شروع ہو جائیں، اسے اعمال حج میں جاری رہنا چاہئے، اور وہ کچھ کرے جو حاجی کرتے ہیں۔ مگر جب تک پاک نہ ہو، طواف بیت اللہ نہیں کر سکے گی۔
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب