سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(571) حائضہ کا مسجد حرام میں داخل ہونا

  • 18178
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-26
  • مشاہدات : 824

سوال

(571) حائضہ کا مسجد حرام میں داخل ہونا

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

 کیا حائضہ عورت مسجد حرام میں داخل ہو سکتی ہے یا نہیں؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

حائضہ مسجد میں نہیں جا سکتی، سوائے اس کے کہ راہ گزرنے والی ہو، لیکن طواف، تسبیح و تہلیل یا سماع ذکر کے لیے اس کا رکنا جائز نہیں۔ اور اگر اثنائے طواف میں اسے محسوس ہو کہ شاید خون آنے لگا ہے، تو وہ طواف میں جاری رہے حتیٰ کہ اسے یقین ہو جائے کہ خون نکل آیا ہے، تب اسے وہاں سے نکل آنا واجب ہے، اور پھر انتظار کرنا چاہئے حتیٰ کہ پاک ہو جائے۔ پاک ہونے کے بعد نئے سرے سے طواف شروع کرے۔

    ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

 

احکام و مسائل، خواتین کا انسائیکلوپیڈیا

صفحہ نمبر 407

محدث فتویٰ

تبصرے