السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
میت کی طرف سے کوئی صدقہ وغیرہ کیا جا سکتا ہے۔ مثال کے طور پر کوئی صدقہ کرتا ہے اور یہ کہے کہ اس کا ثواب میرے والدین یا کسی رشتہ دار کو پہنچے کسی کی وفات کے بعد کوئی اولاد اپنے والدین کو ثواب پہنچانے کے لیے مسجد بنائے اور کہے کہ اس کا ثواب میرے والدین کو پہنچے؟
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
درست ہے صحیح بخاری میں ہے سعدرضی اللہ عنہ نے کہا میری والدہ فوت ہو گئی ہے اگر میں اس کی طرف سے صدقہ کروں تو اس کو فائدہ پہنچے گا ؟ تو رسول اللہﷺنے فرمایا ہاں اس کی طرف سے صدقہ کر اس کو فائدہ پہنچے گا۔(بخاری۔کتاب الوصایا۔باب الاشہاد فی الوقف والصدقة)
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب