السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
عورت بحالت احرام برقع پہنے یا اپنا چہرہ لپیٹے، اس کا کیا حکم ہے؟
وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
برقع کے لیے تو یہ ہے کہ نبی علیہ السلام نے عورت کے لیے بحالت احرام نقاب لینے سے منع فرمایا ہے۔ تو اس طرح برقع بالاولیٰ منع ہوا۔ البتہ وہ اپنے چہرے کو اپنی اوڑھنی اور چادر سے کامل طور پر چھپا سکتی ہے، جبکہ اس کے ارد گرد اجنبی لوگ موجود ہوں۔ اور جب اجنبی موجود نہ ہوں تو وہ اپنا چہرہ کھلا رکھے۔ یہی سنت اور افضل ہے۔
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب