السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
کیا عورت احرام کی حالت میں دستانے اور جرابیں استعمال کر سکتی ہے؟
وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
حج کے دوران میں عورت جرابیں استعمال کر سکتی ہے، کیونکہ نبی علیہ السلام نے عورت کو اس سے منع نہیں فرمایا ہے۔ البتہ ہاتھوں کے دستانے تو ان کا استعمال جائز نہیں ہے، کیونکہ آپ نے احرام میں ان کے استعمال سے منع فرمایا ہے۔
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب