سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(549) بیماری کی وجہ سے احرام نہ باندھنا

  • 18156
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 852

سوال

(549) بیماری کی وجہ سے احرام نہ باندھنا

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

میرے والد صاحب نے گزشتہ سال حج کیا، مگر وہ بہت زیادہ مریض تھے کہ احرام بھی نہیں باندھ سکے تھے، تو ان پر کیا واجب ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

اگر کسی حاجی نے کسی اہم سبب سے اپنے عام لباس میں احرام باندھنا ہو، مثلا سخت سردی یا کسی بیماری کی وجہ سے، تو شرعا اسے اس کی اجازت ہے۔ اگر اس نے سلا ہوا لباس پہنا ہو تو اس کے ذمے ہے کہ تین روزے رکھے یا چھ مسکینوں کو کھانا کھلائے جو علاقے میں بالعموم استعمال ہوتا ہو، ہر مسکین کو آدھا صاع (سوا کلو، ڈیرھ کلو) طعام ملنا چاہئے یا بکری ذبح کرے جو قربانی کے قائم مقام ہو۔ اور یہی حکم اس آدمی کا ہے جو احرام میں اپنا سر ڈھانپ لے۔ روزے تو آدمی کہیں بھی رکھ سکتا ہے، البتہ کھانا کھلانا یا بکری ذبح کرنا تو یہ حرم مکی میں ہونا چاہئے۔

    ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

 

احکام و مسائل، خواتین کا انسائیکلوپیڈیا

صفحہ نمبر398

محدث فتویٰ

تبصرے