السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
کیا طواف وداع، طواف افاضہ سے کفایت کر سکتا ہے؟ اگر کسی نے اسے طواف وداع تک مؤخر کر دیا ہو تو کیا اسے ایک ہی طواف کافی ہو گا یا دو طواف کرنے ہوں گے؟
وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
اگر کسی نے طواف افاضہ نہ کیا ہو اور پھر طواف وداع کرے تو یہ اس کے طواف افاضہ سے کفایت کر جائے گا، خواہ اس کے بعد سعی بھی ہو تو کوئی حرج نہیں، جیسے کہ تمتع والا کرتا ہے۔ اور اگر اس کے بعد ایک اور طواف وداع کے لیے بھی کر لے تو یہ بہتر اور افضل ہے۔
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب