السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
ایک مسکین عورت نے کچھ اجنبی لوگوں کی معیت میں حج کیا ہے، جبکہ وہ اپنے کئی قریبیوں سے کہہ چکی تھی کہ میرے ساتھ حج کے لیے چلو، مگر انہوں نے انکار کر دیا، تو کیا اس کا حج صحیح ہوا یا نہیں؟
وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
اس کا حج صحیح ہے، البتہ اسے بلا محرم سفر کرنے کی بنا پر گناہ گار سمجھا جائے گا، کیونکہ دلائل سے یہی ثابت ہوتا ہے۔ تو اسے چاہئے کہ اپنی اس تقصیر پر اللہ سے معافی مانگے۔
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب