السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
ایک عورت انتہائی فقیر اور نابینا ہے اور اس نے حج نہیں کیا ہے، کیا اس کی طرف سے حج کیا جائے؟
وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
اگر یہ عورت سواری پر سوار ہو سکتی ہے تو فریضہ حج خود ادا کرے، اور آج کل تو ہر ایک کو سوار ہونے کی سہولت حاصل ہے، تو ضروری ہے کہ وہ خود اپنا حج کرے کیونکہ اس کی اولاد یا دوسرے محرم موجود ہیں، خواہ وہ دور ہی رہتے ہوں۔
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب