السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
فقہائے کرام نے لکھا ہے کہ عورت کے لیے حج میں محرم کا خرچ عورت کے ذمے ہے، اس سے ان کی کیا مراد ہے؟
وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
اس سے ان کی مراد یہ ہے جیسے کہ انہوں نے صراحت کی ہے کہ عورت اپنے اس محرم کے مصارف سفر اور زاد راہ کے اخراجات بھی برداشت کرے۔ "زاد سفر" سے مراد ہر وہ خرچ ہے جس کی سفر میں ضرورت ہو سکتی ہے مگر دیگر حاجات جو اس سفیر کا لازمی حصہ نہیں، وہ اس میں شامل نہیں ہیں۔
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب