السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
اس عورت کے فریضہ حج کا کیا حکم ہے جسے اس کا شوہر اجازت نہ دیتا ہو؟
وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
فریضہ حج تب ہی فرض ہوتا ہے جب استطاعت کی تمام شرطیں پائی جاتی ہوں اور ان میں شوہر کی اجازت ہونا شامل نہیں ہے، اور نہ ہی شوہر کو یہ حق پہنچتا ہے کہ وہ بیوی کو اس سے روکے۔ بلکہ اس پر لازم ہے کہ اس واجب کی ادائیگی میں اس کے ساتھ تعاون کرے۔
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب