سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(514) حج کے لیے داماد کو محرم بنانا

  • 18121
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-03
  • مشاہدات : 542

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

مجھے اپنے شوہر کے ساتھ چالیس سال ہونے کو آئے ہیں۔ میں جب اسے حج کا کہتی ہوں تو مان جاتا ہے مگر عین موقعہ پر انکار کر دیتا ہے۔ ان لوگوں نے گائے بکریاں پال رکھی ہیں اور وہ چاہتے ہیں کہ میں ان کی ہی خدمت کرتی رہوں۔ میرے شوہر نے پانچ حج کر لیے ہیں۔ میری بھی خواہش ہے کہ حج کروں، تو کیا میرے لیے جائز ہے کہ اپنے دامادوں کے ساتھ حج کرنے چلی جاؤں؟ خیال رہے کہ میں نے ایک داماد کے ساتھ حج کے لیے جانے کا کہا ہے تو شوہر نے انکار کر دیا اور اجازت نہیں دی۔


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

اگر آپ کے حالات شوہر کے ساتھ ایسے ہی ہیں جیسے کہ بیان کیے گئے ہیں اور آپ نے ابھی تک فریضہ حج ادا نہیں کیا ہے یا عمرہ بھی نہیں کیا ہے، تو آپ پر واجب ہے کہ اپنے ان محرموں کے ساتھ جن کا آپ نے ذکر کیا ہے حج کے لیے چلی جائیں، خواہ شوہر اجازت نہ بھی دیتا ہو۔ کیونکہ آپ کا طاقت ہوتے ہوئے حج چھوڑنا حرام ہے، اور اللہ کی نافرمانی میں مخلوق کی کوئی اطاعت نہیں ہے۔

    ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

 

احکام و مسائل، خواتین کا انسائیکلوپیڈیا

صفحہ نمبر383

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ