السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
اگر کسی عورت کا محرم سفر حج کے دوران میں فوت ہو جائے تو وہ عورت کیا کرے؟
وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
ایسی عورت کا قریب میں کوئی محرم موجود ہو تو چاہئے کہ وہ اسے وہاں سے لے آئے، ورنہ اکیلی ہی سفر کر لے، خواہ محرم نہ بھی ہو، تاہم کسی ایسی جگہ نہ جائے جہاں اس کے لیے کوئی خطرہ ہو۔
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب