سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(510) عورت کا اجنبی مرد اور اس کے گھر والوں کی معیت میں حج کرنا

  • 18117
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-03
  • مشاہدات : 715

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

ایک عورت کا بیٹا ہے جس کی عمر تیرہ سال ہے، تو کیا یہ عورت ایک اجنبی مرد اور اس کے گھر والوں کی معیت میں حج کے لیے جا سکتی ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

الحمدللہ کوئی حرج نہیں کہ یہ عورت آپ لوگوں کی معیت میں فریضہ حج ادا کر سکتی ہے، کیونکہ اس کے ساتھ اس کا تیرہ سالہ بیٹا موجود ہے اور ساتھ ہی قابل اعتماد دوسری خواتین بھی موجود ہیں۔ اگرچہ اس بچے میں محرم ہونے کی شرطیں کامل نہیں ہیں، مگر دوسری قابل اعتماد خواتین کی معیت سے اس کی یہ کمی پوری ہو جاتی ہے۔ اور کئی فقہائے کرام قابل اعتماد خواتین کی معیت میں سفر حج جائز کہتے ہیں۔

    ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

 

احکام و مسائل، خواتین کا انسائیکلوپیڈیا

صفحہ نمبر382

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ