السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
میری پھوپھی بعمر ستر سال میرے اور میرے شوہر کے ساتھ رہ رہی ہے، میرا شوہر میری پھوپھی کا محرم نہیں ہے، تو کیا میرا شوہر سفر حج یا عمرہ میں اس کا محرم ہو سکتا ہے؟
وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
آپ کا شوہر آپ کی پھوپھی کا محرم نہیں ہے، اور اس کا آپ کے ساتھ ایک گھر میں رہنا، اس میں کوئی حرج نہیں ہے، بشرطیکہ آپ کی غیر حاضری میں آپ کا شوہر اس کے ساتھ علیحدہ نہ ہو۔
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب