السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
محترم جناب حافظ عبدالمنان صاحب کیا فرماتے ہیں علماء اس مسئلہ کے بارے میں کہ قبرستان میں قرآن پڑھنا کیسا ہے؟ آپ قرآن وحدیث کی روشنی میں جواب دیں؟
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
قبرستان میں قرآن مجید کی تلاوت رسول اللہﷺ سے ثابت نہیں رہی یہ بات کہ قبرستان میں قرآن مجید کی تلاوت کرنا قرآن وسنت میں کہیں ممنوع نہیں تو معلوم ہونا چاہیے کہ اس سے قبرستان میں قرآن مجید کی تلاوت کا جواز نہیں نکلتا دیکھئے قبرستان میں اذان کہنا کتاب وسنت میں کہیں ممنوع نہیں مگر اہل علم سے کوئی بھی قبرستان میں اذان کے جواز کا قائل نہیں بالکل اسی طرح بے شک قرآن مجید کی تلاوت در قبرستان کی ممانعت نہیں آئی تو اس نہ آنے سے جواز نہیں نکلتا کیونکہ اس کا ثبوت قرآن مجید اور رسول اللہﷺ کی سنت حدیث میں نہیں ملتا۔
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب