سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(478) مانع حیض گولیوں کا استعمال فرضی روزے رکھنے کی نیت سے؟

  • 18085
  • تاریخ اشاعت : 2024-04-26
  • مشاہدات : 774

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

ایسی گولیاں استعمال کرنے کا کیا حکم ہے جو ماہانہ ایام روکنے کا باعث ہوتی ہے اور مقصد یہ ہو کہ رمضان کے روزے لوگوں کے ساتھ رکھے جا سکیں؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

میں ان سے بچنے اور پرہیز کرنے کی تلقین کرتا ہوں۔ مجھے ڈاکٹروں سے معلوم ہوا ہے کہ ان گولیوں سے عورت کی صحت پر بہت برا اثر پڑتا ہے۔ چونکہ ماہانہ نظام ایک ایسا فطری عمل ہے جو اللہ عزوجل نے حوا کی بیٹیوں پر مقدر فرمایا ہوا ہے، لہذا اس خاتون کو چاہئے کہ اللہ کے لکھے پر قناعت کرے، جب مانع نہ ہو روزے رکھے، اور جب یہ شرعی رکاوٹ آ جائے تو روزے چھوڑ دے اور اللہ کی تقدیر پر رضامندی کا اظہار کرے۔

    ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

احکام و مسائل، خواتین کا انسائیکلوپیڈیا

صفحہ نمبر 367

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ