سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(466) ایامِ مخصوصہ کی وجہ سے چھ سال پرانے روزوں کی قضا

  • 18073
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 867

سوال

(466) ایامِ مخصوصہ کی وجہ سے چھ سال پرانے روزوں کی قضا

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

میں گزشتہ چھ سال سے "لولب" استعمال کرتی رہی ہوں، اور میں ہر ماہ تقریبا ایک ہفتہ اپنے ایام حیض شمار کرتی تھی۔ مگر اب مجھے معلوم ہوا  کہ میرے ایام پانچ دن ہوتے ہیں، تو اب ان دو دنوں کا کیا کروں جن میں کہ نہ روزے رکھتی رہی ہوں اور نہ نماز پڑھی ہے، جبکہ مدت چھ سال گزر چکی ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

اس عورت کے ذمے ہے کہ جس قدر ایام کے روزے اس نے نہیں رکھے ہیں، ان کی قضا دے، اور نماز کے بارے میں کچھ نہیں ہے۔ ([1])


[1] یعنی توبہ کرے اور آئندہ کے لیے محتاط رہے۔

    ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

احکام و مسائل، خواتین کا انسائیکلوپیڈیا

صفحہ نمبر 361

محدث فتویٰ

تبصرے