السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
رمضان کے دن میں سرمہ یا بعض دیگر زینت کی چیزیں استعمال کرنا (میک اپ کرنا) کیسا ہے، کیا ان سے روزہ ٹوٹ جاتا ہے؟
وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
روزے کی حالت میں سرمہ استعمال کرنا، خواہ عورت لگائے یا مرد، اس سے روزے پر کوئی اثر نہیں پڑتا۔ علماء کا صحیح تر قول یہی ہے۔ مگر افضل یہ ہے کہ روزہ دار اسے رات کو استعمال کرے۔ اور اسی طرح صابن اور تیل یا کریم وغیرہ کا استعمال بھی جائز ہے یعنی جو چہرے کی ظاہری جلد کے لیے نقصان دہ ہو تو اس سے پرہیز کرنا چاہئے۔
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب