السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
ایک آدمی رمضان کے دنوں میں اپنی اہلیہ پر واقع ہوا، اور تین دن تک ایسے کرتا رہا۔ اب اس پر کیا واجب ہے؟ اللہ آپ کو اجر دے۔
وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
اگر کوئی شخص روزہ رکھ کر مباشرت کرتا ہے، تو یہ ایک بہت بڑی نافرمانی اور گناہ ہے۔ اس پر واجب ہے کہ اس گناہ سے توبہ کرے،ان دنوں کے روزوں کی قضا دے، اور اس کے ساتھ اس پر مغلظ (بھاری اور شدید) قسم کا کفارہ بھی واجب ہے، یعنی ایک غلام آزاد کرنا۔ اگر نہ کر سکے تو دو ماہ کے متواتر روزے رکھنا۔ اگر اس کی طاقت نہ ہو تو ساٹھ مسکینوں کو کھانا کھلائے۔ ہر مسکین کو آدھا صاع (اڑھائی کلو) طعام ملنا چاہئے، اور جتنے دن یہ کام کیا، اتنے دن کا کفارہ ادا کرے۔
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب