السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
ڈاکٹر حضرات بعض بیماریوں کے متعلق کہتے ہیں کہ ان میں روزہ رکھنے سے مرض بڑھ جاتا ہے یا شفایابی میں تاخیر ہو جاتی ہے، اور وہ ایسے مریضوں کو روزہ رکھنے سے منع کرتے ہیں مثلا سینے یا سانس کی بیماری وغیرہ میں، تو ایسے مریضوں کے لیے کیا حکم ہے؟
وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
جب معالج انتہائی لائق، قابل اعتماد اور غیر متہم ہوں، اور اپنے علم و تجربہ کی روشنی میں یہ بات کہتے ہوں تو مریض کو ان کے کہنے پر روزہ چھوڑ دینے کی رخصت ہے۔ بعض علماء نے ایسے معالج کا مسلمان ہونا شرط کہا ہے، اور کچھ علماء کے نزدیک اس کا مسلمان ہونا شرط نہیں ہے۔
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب