سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(440) نفاس والی عورت کا ایک ہفتے میں رمضان سے پاک ہونا؟

  • 18047
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-27
  • مشاہدات : 933

سوال

(440) نفاس والی عورت کا ایک ہفتے میں رمضان سے پاک ہونا؟

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

میری بیوی کے ہاں رمضان المبارک سے ہفتہ پہلے ولادت ہوئی، اور رمضان سے پہلے وہ پاک بھی ہو گئی، تو کیا اس کے روزے صحیح ہیں یا اسے ان کی قضا دینی ہو گی؟ اہلیہ کا کہنا ہے کہ اس نے بحالت طہر روزے رکھے ہیں۔


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

اگر معاملہ ایسے ہی ہے جیسے کہ بیان ہوا ہے کہ آپ کی اہلیہ رمضان المبارک میں طہر سے تھی اور اس نے روزے رکھے ہیں تو یہ بالکل ٹھیک اور درست ہیں، اس کے ذمے کسی قسم کی کوئی قضا نہیں ہے۔

    ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

احکام و مسائل، خواتین کا انسائیکلوپیڈیا

صفحہ نمبر 350

محدث فتویٰ

تبصرے