سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(433) خون کے چند قطرے لگنے روزہ چھوڑنا

  • 18040
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 1237

سوال

(433) خون کے چند قطرے لگنے روزہ چھوڑنا

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

میری اہلیہ دو ماہ کے حمل سے ہے، رمضان کے ابتدا میں عشاء کے بعد اسے خون کا ایک قطرہ لگ گیا اور پھر چند دنوں کے بعد مغرب سے پہلے ایک قطرہ لگ گیا، خون کا رنگ خوب گہرا تھا، مگر وہ اس کے باوجود روزے رکھتی رہی ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

اگر کوئی خاتون حمل سے ہو اور اسے کوئی خون آ جائے، اور اس طرح نہ ہو جو حمل سے پہلے آتا تھا، تو اس کا کوئی اعتبار نہیں ہے، ایک دو قطرے ہو یا اس سے زیادہ بھی۔ کیونکہ دوران حمل میں اگر اس طرح کا کوئی خون آ جائے تو یہ فاسد خون ہوتا ہے۔ ہاں اگر حمل سے پہلے کی طرح عادت کا خون آئے تو یہ حیض ہو گا۔ اور اگر کبھی کبھار اس طرح کا کوئی خون آ جائے تو عورت کو اپنی نماز روزہ ادا کرتے رہنا چاہئے، اور یہ بالکل صحیح ہوں گے، اور اس پر کوئی قضا وغیرہ نہیں ہو گی۔

    ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

احکام و مسائل، خواتین کا انسائیکلوپیڈیا

صفحہ نمبر 347

محدث فتویٰ

تبصرے