السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
اگر کسی عورت کو روزے کے دن غروب سے پہلے ایسا محسوس ہو کہ ماہانہ ایام کا خون آنے لگا ہے، مگر ظاہر نہ ہو، یا ویسے ہی درد ہو، تو اس کے اس دن کا روزہ صحیح ہو گا یا اسے اس کی قضا دینی ہو گی؟
وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
جب کوئی عورت اپنے طہر کے ایام میں ہو اور روزہ رکھے ہوئے ہو اور اسے محسوس ہو کہ جیسے ایام کا خون آنے لگا ہے، مگر فی الواقع مغرب کے بعد ہی جسم سے خارج ہو، یا درد محسوس کرے اور خون مغرب کے بعد خارج ہو، تو اس کا اس دن کا روزہ بالکل صحیح ہو گا، اور اسے اس کی قضا دینے کی قطعا ضرورت نہیں ہے، اور نفلی روزہ ہونے کی صورت میں اس کا ثواب بھی ضائع نہیں ہو گا۔
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب