السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
ہمارے ہاں گھر میں ایک نوکرانی ہے، کیا اس کے ذمے ہے کہ وہ صدقہ فطر ادا کرے؟
وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
گھر میں کام کرنے والی خادمہ کے ذمہ واجب ہے کہ وہ اپنا صدقہ فطر دے، کیونکہ وہ مسلمانوں میں سے ہے، لیکن کیا اس کا یہ صدقہ خود اس کے ذمے ہے یا اس کے گھر والوں کے ذمے، جن کے ہاں وہ کام کرتی ہے تو اصل یہ ہے کہ یہ صدقہ خود اس کے اپنے ذمے ہے، لیکن اگر گھر والے اس کی طرف سے ادا کر دیں تو کوئی حرج نہیں۔
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب