سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(408) بھائی کا بہن کو زکاۃ دینا

  • 18015
  • تاریخ اشاعت : 2024-04-25
  • مشاہدات : 666

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

ایک آدمی کی بہن ایک تنگدست آدمی سے بیاہی گئی ہے، تو کیا اس بہن کو اپنے بھائیوں سے زکاۃ لے لینا جائز ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

بیوی کا خرچ اصل میں اس کے شوہر کے ذمے ہے۔ اگر شوہر فقیر اور تنگدست ہو، تو اس آدمی کے بھائیوں کے لے جائز ہے کہ وہ اپنی اس بہن کو زکاۃ دے دیں تاکہ وہ اپنی ذات، اپنے تنگدست شوہر اور اس کی اولاد پر خرچ کر سکے۔ بلکہ یہ بیوی اگر اس کے پاس کوئی ایسا مال ہو جس پر زکاۃ واجب ہوتی ہو، تو یہ اپنے مال کی زکاۃ اپنے شوہر کو دے سکتی ہے تاکہ وہ اپنے عیال پر خرچ کر سکے۔

    ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

احکام و مسائل، خواتین کا انسائیکلوپیڈیا

صفحہ نمبر 336

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ