سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(406) بیٹی کو زکاۃ دینا

  • 18013
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-24
  • مشاہدات : 1097

سوال

(406) بیٹی کو زکاۃ دینا

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

کیا میرے لیے جائز ہے کہ میں اپنی بیٹی کو زکاۃ دے دوں جبکہ وہ اس کی محتاج ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

زکاۃ کے بارے میں ایک قاعدہ یہ ہے کہ ہر وہ شخص جس میں زکاۃ کا مستحق ہونے کا وصف پایا جاتا ہو اسے زکاۃ دینا جائز ہے (اور دوسرا قاعدہ یہ ہے کہ یہ افراد اس کے اصول (ماں باپ) یا فروع (اولاد) نہ ہوں)۔ تو اس بنیاد پر آدمی کے لیے یہ ممکن نہیں ہے کہ وہ اپنی زکاۃ اپنی بیٹی یا اس کی اولاد کو دے سکے۔ اس بارے میں افضل اور احتیاط یہی ہے کہ وہ یہ زکاۃ بیٹی کے شوہر کے حوالے کر دے۔

    ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

احکام و مسائل، خواتین کا انسائیکلوپیڈیا

صفحہ نمبر 336

محدث فتویٰ

تبصرے