سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(390) نفاس کی حالت میں عورت اور بچہ فوت ہو جائے تو؟

  • 17997
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-24
  • مشاہدات : 613

سوال

(390) نفاس کی حالت میں عورت اور بچہ فوت ہو جائے تو؟

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

اگر کوئی عورت اپنے نفاس کی حالت میں فوت ہو گئی ہو، اور بچہ بھی فوت ہو گیا ہو تو نماز جنازہ میں انہیں کس ترتیب سے رکھا جائے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

اگر کوئی عورت بحالت نفاس فوت ہو گئی ہو اور بچہ بھی اس کے ساتھ ہو اور نماز جنازہ کے لیے انہیں لایا جائے، تو اس میں تفصیل ہے۔ اگر وہ بچہ لڑکا ہو تو امام کی طرف اس لڑکے کو رکھا جائے گا، اور اگر وہ لڑکی ہو تو اس کی ماں امام کی طرف رکھی جائے گی۔ کیونکہ ماں اس سے بڑی ہے، اور بڑے کی فضیلت ہے اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک موقع پر (ایک چھوٹے سے فرمایا تھا) ' كبر كبر ' بڑے کو بات کرنے دے، بڑے کو بات کرنے دے۔‘‘

    ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

احکام و مسائل، خواتین کا انسائیکلوپیڈیا

صفحہ نمبر 328

محدث فتویٰ

تبصرے