سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(343) قبرستان میں ہاتھ اٹھاکر دعا کرنا

  • 1799
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 1859

سوال

(343) قبرستان میں ہاتھ اٹھاکر دعا کرنا

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

جنازہ کے بعد قبر پر ہاتھ اٹھا کر دعا کرنا سنت سے ثابت ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

قبرستان میں اہل قبور کے لیے ہاتھ اٹھا کر دعا کرنا رسول اللہﷺ سے ثابت ہے۔(مسلم۔کتاب الجنائز۔باب ما یقال عند دخول المقابر۔ نسائی۔کتاب الجنائز۔باب الامر بالاستغفار للمؤمنین)

اور دفن کے بعد قبر پر ہاتھ اُٹھاکر دعا کرنے کی حدیث صحیح أبی عوانہ میں ہے۔

    ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

احکام و مسائل

جنازے کے مسائل ج1ص 256

محدث فتویٰ

تبصرے