سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(377) عورت کا میت کو قبر میں اتارنا

  • 17984
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-11
  • مشاہدات : 645

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

عورت کی میت کو قبر میں اتارتے وقت اس کی قبر کو ڈھانپنے کا حکم ہے، اور اسے کب تک ڈھانپے رکھنا چاہئے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

بعض اہل علم نے لکھا ہے کہ عورت کی میت کو قبر میں اتارتے وقت اس کی قبر کو ڈھانپ لیا جائے، تاکہ عورت کی جسامت وغیرہ ظاہر نہ ہو، مگر یہ واجب نہیں ہے۔ اور اگر کوئی ڈھانپے تو یہ اس پر اینٹیں برابر کیے جانے تک ہونا چاہئے۔

    ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

احکام و مسائل، خواتین کا انسائیکلوپیڈیا

صفحہ نمبر 319

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ