سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(342) غائبانہ نماز جنازہ کی تحقیق

  • 1798
  • تاریخ اشاعت : 2024-03-29
  • مشاہدات : 1483

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

نجاشی کے غائبانہ جنازہ کے علاوہ اور مسلمانوں (صحابہ) کے غائبانہ جنازہ کے حوالہ جات تحریر کریں؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

نجاشی کے غائبانہ جنازہ والی حدیث کے علاوہ غائبانہ جنازہ کی احادیث پیش کرنے کی ضرورت  تب ہے جب نجاشی کے جنازہ والی حدیث ثابت نہ ہو یا اس سے غائبانہ نماز جنازہ ثابت نہ ہوتی ہو تو جب نجاشی کے غائبانہ نماز جنازہ والی حدیث ثابت ہے بخاری ومسلم میں بھی موجود ہے اور اس سے غائبانہ نماز جنازہ بھی ثابت ہو رہی ہے تو عمل کے لیے تو اتنا ہی کافی ہے اس کے علاوہ احادیث پیش کرنے کی کوئی ضرورت نہیں۔

    ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

احکام و مسائل

جنازے کے مسائل ج1ص 256

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ