السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
جو عورت حالت احرام میں فوت ہو جائے، اسے کس طرح کفن دیا جائے؟
وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
جو عورت حالت احرام میں فوت ہو اس کا کفن عام عورتوں ہی کی طرح ہے، یعنی ازار (نیچے کی چادر)، اوڑھنی، قمیص اور دو لفافے، اور پھر اس کا چہرہ ڈھانپ دیا جائے لیکن اس پر نقاب نہ ڈالا جائے، کیونکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے احرام والی کو نقاب لینے سے منع فرمایا ہے۔ لیکن نقاب کے علاوہ اوڑھنی یا لفافے وغیرہ سے اس کا چہرہ ڈھانپنا جائز ہے، اور احرام کی وجہ سے اسے خوشبو بھی نہ لگائی جائے۔
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب