سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(363) مرد کا عورت کی میت کو دیکھنا

  • 17970
  • تاریخ اشاعت : 2024-04-28
  • مشاہدات : 909

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

کیا مرد کے لیے جائز ہے کہ وہ عورت کی میت کو غسل دے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

واجب ہے کہ عورت کی میت کو عورتیں ہی غسل دیں، مردوں کے لیے عورتوں کو غسل دینا جائز نہیں ہے، سوائے شوہر کے، اس کے لیے جائز ہے کہ وہ اپنی بیوی کو غسل دے سکتا ہے۔ اور اسی طرح مرد کی میت کو مرد ہی غسل دیں، عورتوں کے لیے یہ جائز نہیں ہے، سوائے بیوی کے، اس کے لیے جائز ہے کہ وہ اپنے شوہر کو غسل دے سکتی ہے۔

احادیث میں وارد ہے کہ سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے اپنی زوجہ سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا کو اور سیدہ اسماء بنت عمیس رضی اللہ عنہا نے اپنے شوہر ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کو غسل دیا تھا۔

( البدایۃ والنھایۃ: 333/6، المستدرک للحاکم: 179/3، حدیث: 4769)

    ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

احکام و مسائل، خواتین کا انسائیکلوپیڈیا

صفحہ نمبر 305

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ