سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(341) آپﷺنے بھی غائبانہ نماز جنازہ پڑھائی تھی..!

  • 1797
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-24
  • مشاہدات : 1207

سوال

(341) آپﷺنے بھی غائبانہ نماز جنازہ پڑھائی تھی..!

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

نبی  پاکﷺ نے منادی کروا کر صحابہ کو اکٹھا کر کے غائبانہ نماز جنازہ پڑھائی ہے یا نہیں؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

نبی کریمﷺنے نجاشی کی وفات پہ فرمایا تھا تمہارا بھائی نجاشی فوت ہو گیا اس کی نماز جنازہ پڑھو پھر آپﷺ نے اس کی نماز جنازہ پڑھائی۔(بخاری۔کتاب الجنائز۔باب الرجل ینعی الی اہل المیت بنفسہ) اگر منادی سے آپ کوئی مخصوص قسم کی منادی مراد رکھتے ہیں تو پھر غور طلب یہ امر ہے کہ رسول اللہﷺ نے منادی کروا کر صحابہﷺ کو اکٹھے کر کے کوئی حاضرانہ نماز جنازہ بھی پڑھائی ہے یا نہیں ؟ غائبانہ تو بعد کا مسئلہ ہے۔

    ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

احکام و مسائل

جنازے کے مسائل ج1ص 256

محدث فتویٰ

تبصرے