سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(357) عورت کا سنتوں میں اونچی آواز سے قراءت کرنا

  • 17964
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-17
  • مشاہدات : 609

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

کیا عورت کے لیے جائز ہے کہ فجر، مغرب کی پہلی اور عشاء کی سنتوں میں اونچی آواز سے قراءت کرے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

ہاں جائز ہے اور یہ ایسا کر سکتی ہے، خواہ اس کے قریب اس کے محرم بھی موجود ہوں یا صرف عورتیں ہی ہوں، قراءت اونچی کر لینا مستحب ہے۔ لیکن اگر قریب میں اجنبی مرد ہوں تو چاہئے کہ قراءت خاموشی سے کرے۔ اور علماء کا اجماع ہے کہ جہر کے موقع پر قراءت سری کرنا یا سری کے موقع پر جہری قراءت کر لینے سے نماز کی صحت پر کوئی اثر نہیں پڑتا ہے، اور یہ عمل سنت مستحبہ ہے۔

    ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

احکام و مسائل، خواتین کا انسائیکلوپیڈیا

صفحہ نمبر 302

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ