السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
عورت کو تلاوت قرآن کرتے ہوئے اگر سجدہ تلاوت آ جائے اور اس کے سر پر اوڑھنی نہ ہو تو کیا وہ اس حالت میں سجدہ کرے یا نہیں؟
وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
عورت کے لیے افضل اور بہتر یہی ہے کہ دوران تلاوت میں سجدہ کے لیے اس کا سر ڈھانپا ہوا ہو۔ لیکن اگر وہ یہ سجدہ ننگے سر بھی کر لے تو ہمیں امید ہے کہ اس میں کوئی حرج نہیں ہے۔ کیونکہ سجدہ تلاوت کے لیے نماز والا حکم نہیں ہے، یہ محض اللہ تعالیٰ کے لیے اپنے عجز و انکسار کا اظہار ہے، اور اسی طرح کا ایک قرب کا عمل ہے جیسے دیگر اذکار اور اعمال خیر ہیں۔
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب