السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
قنوت وتر میں دعا کے لیے ہاتھ اٹھانے کا کیا حکم ہے
وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
قنوت وتر میں ہاتھ اٹھانا جائز ہے۔ کیونکہ یہ دعا بھی قنوت نازلہ ہی کی طرح سے ہے۔ اور قنوت نازلہ میں ہاتھ اٹھا کر دعا پڑھنا آپ علیہ السلام کے عمل سے ثابت ہے۔ سنن الکبریٰ بیہقی میں صحیح سند سے مروی ہے۔
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب