السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
نماز فجر اور نماز وتر میں دعائے قنوت پڑھنے کا کیا حکم ہے؟
وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے یہ دعا صرف نماز وتر میں ثابت ہے، جیسے کہ حدیث میں آیا ہے کہ حضرت حسن رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ آپ نے مجھے یہ دعا تعلیم فرمائی تھی۔ اور نماز فجر میں ہمیشہ پابندی کے ساتھ قنوت پڑھنا، اس کی سنت میں کوئی اصل نہیں ہے۔ ہاں اگر مسلمانوں پر کوئی آفت آ پڑے تو نماز فجر اور باقی نمازوں میں بھی قنوت کیا جا سکتا ہے۔ لیکن کسی آفت و آزمائش کے حالات کے بغیر اس کا نماز فجر میں پڑھنا بالکل بے اصل ہے۔
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب